ڈارون : آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر پریکٹس میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کے سلسلے میں ڈارون میں ڈیوڈ وارنر الیون اور سٹیون سمتھ الیون کے مابین 3روزہ پریکٹس میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ کے بانسر پر ہک مس کرگئے اور بال ان کی گردن پر لگا جس سے وہ زمین پر گر گئے تاہم خوش قسمتی سے کچھ دیر بعد وہ خود ہی کھڑے ہوئے اور میدان سے باہر گئے جہا ں میڈیکل سٹاف ان کاجائزہ لے رہا ہے۔