اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں سندھ سے خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 اپریل 2025: ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
18 تا 19 اپریل: کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے ، 20 اپریل ابتدائی امیدواروں کی فہرست جاری، 22 اپریل: کاغذات کی جانچ پڑتال، 24 اپریل اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ، 26 اپریل حتمی امیدواروں کی فہرست جاری، 28 اپریل: کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ، 6 مئی 2025پولنگ کا انعقاد ہوگا۔
پولنگ صوبائی اسمبلی سندھ میں ہو گی، جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ریٹرننگ افسر جبکہ دیگر پولنگ افسران کی تقرری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 6 مئی کو ہو گی
09:51 PM, 16 Apr, 2025