پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جب کہ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے امپائرز نے شام 7 بج کر 40 منٹ پر پچ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ٹاس 8 بج کر 15 منٹ پر ممکن ہوا اور میچ کا آغاز 8 بج کر 45 منٹ پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔