ہیلمٹ نہیں؟ تو بائیک بھی نہیں! وزیراعلیٰ سندھ کا سخت پیغام

07:06 PM, 16 Apr, 2025

کراچی: اگر آپ بائیک چلا رہے ہیں اور ہیلمٹ نہیں پہنا تو ہوشیار ہو جائیں! وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ ہیلمٹ کے بغیر سفر برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی پر بائیک سیدھی تھانے میں۔

9 سے 16 اپریل تک کی ٹریفک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 11,276 موٹرسائیکلیں صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر ضبط کی گئیں، جب کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیاں بھی نشانے پر رہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری اپنی حفاظت خود کریں، ہیلمٹ پہنیں، اور قانون کا احترام کریں۔ بصورت دیگر سخت کارروائی ہو گی!

مزیدخبریں