کسانوں کے لیے خوشخبری: پنجاب حکومت کا 15 ارب روپے کا امدادی گندم پیکیج

05:58 PM, 16 Apr, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان بھائیوں کے لیے 15 ارب روپے کے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ اس پیکیج کے تحت ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست مالی مدد دی جائے گی۔

حکومت نے آبیانہ اور فکسڈ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی ہے، تاکہ کاشتکاروں کا بوجھ کم ہو۔ گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر سے پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں اور کسانوں کو چار ماہ تک گندم مفت سٹور کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر کسان نے محنت سے فصل اگائی ہے تو اُسے اس کا پورا معاوضہ ملے گا۔

مزیدخبریں