اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، لنڈی کوتل میں گاڑی سیلابی ریلے کی نذر

05:40 PM, 16 Apr, 2025

اسلام آباد / خیبر: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث شہری زندگی متاثر ہوئی۔

لنڈی کوتل میں طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی۔ انتظامیہ کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے علاقوں میں ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کچھ گھروں کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 

ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا گیا تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ محکمہ موسمیات نے اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں