کراچی: عدالت کا ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں حتمی چالان جمع کرانے کا حکم

کراچی: عدالت کا ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں حتمی چالان جمع کرانے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی، جج شہزاد خواجہ نے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کا حتمی چالان 6 دنوں میں عدالت میں جمع کرائے۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا، جس پر پولیس نے کیس کا عبوری چالان درست کر کے دوبارہ جمع کرایا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 دن کی مہلت دیتے ہوئے حتمی چالان کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے مزید کہا کہ ساحر حسن کو 22 اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوئے تھے۔