چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ،ایئرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم

02:48 PM, 16 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، چین نے اپنی ایئرلائن کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے طیارے نہ خریدیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سخت اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکہ کی "جارحانہ اقتصادی پالیسی" کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ ملکی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن فیصلہ اب چین کو کرنا ہے۔ بال چین کی کورٹ میں ہے۔"

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ تجارتی مذاکرات کو چین پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ 70 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں محدود کریں، اور اپنے علاقوں سے چینی کمپنیوں کی موجودگی ختم کریں۔

مزیدخبریں