آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا ر رکھنے کا اعلان

09:37 AM, 16 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اگلے پندہ  دن کے لئے پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر  تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ قیمتیں رات بارہ بجے کے بعد مؤثر ہو گئی ہیں۔خیال رہے کہ  عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 64.71 ڈالرز فی بیرل تک پہنچنے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع تھی، تاہم حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں