گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت، مقبول باقر کا نام زیر گردش

10:09 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لیے زیر گردش ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائر مقبول باقر سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس (ر) مقبول باقرنے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ  فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ  سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرگرم ہوگئے ہیں ۔  نئے گورنر سندھ کے لئے محسن نقوی نے مقتددر حلقوں کو جسٹس ریٹائر مقبول باقر کا نام پیش کیا ہے۔

تاہم حکمران اتحاد کو مقبول باقر کی بطورنگران وزیر اعلی سندھ کارکردگی پر تحفظات  ہیں۔ موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی عہدے پر برقرار رکھنے کےلئے لابنگ تیز کردی ہے۔

مزیدخبریں