مشتاق احمد کوبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی  اہم ذمہ داری مل گئی

08:00 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد کو اہم ذمہ داری مل گئی۔  سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا سپن باؤلنگ کوچ تعینات کردیا گیاہے۔ مشتاق احمد پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ بطور سپن بولنگ کوچ بھی کام کرتے رہے ہیں۔

سابق قومی سٹار نے انگلش ٹیم کے ساتھ 2008 سے 2014 تک کام کیا۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ 2018 سے 2019 جبکہ پاکستان ٹیم کے ساتھ 2020 سے 2022 تک تعینات رہے۔مشتاق احمد نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیے ہیں۔

مزیدخبریں