فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے،21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے: عمر ایوب

05:42 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب  کاکہنا ہےکہ  فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے،21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے۔عمر ایوب نے   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ    فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے،21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے، احمد چٹھہ کو عدالتوں میں جانے نہیں دیاجارہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  فیض آباد رپورٹ کو الماری میں بند کر کے نہیں رکھنا چاہیے، دودھ کا دود پانی کا پانی ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی، یہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پٹرول بم گرائیں گے، 15 دن بعد یہ پٹرول پھر مہنگا کریں گے، آج یہ بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دھجیاں اڑا دی ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا 6 پارٹی کا اتحاد بن چکا ہے اور اس کے صدر محمود خان اچکزئی ہیں، ہمارا مطالبہ آئین و قانون کی بالا دستی ہے۔

مزیدخبریں