پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی، اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی، اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پشاور: پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے اور اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کرے گی۔

 پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی، پنجاب کے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہتحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں