ملکی معیشت کی بحالی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف  کا ایک اور دورہ سعودی عرب متوقع

04:35 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ملکی معیشت کی بحالی کے مشن کے سلسلے میں  وزیراعظم شہباز شریف  کا ایک اور دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اور 29 اپریل کو ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران حتمی شکل دئے جانے اور ان پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورےکے دوران معاہدوں پردستخط نہ ہوسکے تو سعودی ولی عہدکے مئی میں دورہ پاکستان کےدوران دستخط کیے جائیں گے۔

 سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو  ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی  وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، دورے کے دوران سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں