کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں ، ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ

04:18 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے    ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سندھ حکومت نے جاویدعالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ  پہلےبھی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔


 خادم حسین رند کے بعد عمران یعقوب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی بنایا گیا تھا۔یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ میں نئی بننے والی حکومت نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے غلام نبی میمن کو ایک دفعہ پھر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا گیا تھا ، جس کے بعد وفاقی حکومت نےغلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں