ریاض:متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے امکانات پر نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ایڈوائزری میں مزید بارش اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دبئی اور ابوظہبی میں طوفانی بارشیں گذشتہ رات سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں متعدد اہم شاہراہیں طوفانی بارش کے باعث زیر آب ہیں اور دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ کا شیڈول بھی متاثر ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے اسی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی ہے اور تمام شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔