توڑ پھوڑ و جلاؤ گھیراؤ کیس: تحریک لبیک کے 9 کارکنان بری

03:03 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ و جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک لبیک کے 9 کارکنان کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  توڑ پھوڑ و جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی اور  فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی۔

بری کیے گئے افراد میں یوسف، ریحان، افضال اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان کی جانب سے اسد چودہری ، ملک سلیم ایڈووکیٹ ، خاورحیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزیدخبریں