چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ لینے برازیل روانہ

03:00 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ لینے برازیل روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ گزشتہ سال ہونا تھا۔

 چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوگئے ، چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ لینے برازیل روانہ ہوئے، ڈی جی آئی ٹی بھی چیف الیکشن کمشنرکےہمراہ ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا سرکاری دورہ2روزپرمشتمل ہے ، ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ برازیل میں زیادہ دن قیام کریں گے اور 20 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔گزشتہ سال ہونا تھا تاہم دورہ ناگزیروجوہات کی بناپر2مرتبہ منسوخ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی مخالفت کی تھی ، پی ڈی ایم حکومت نے قانون سازی کرکےای وی ایم سے الیکشن کرنے کے قانون کوختم کیا تھا۔

مزیدخبریں