لاہور: پاکستان کی میزبانی میں ایشیائی فورم ”انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک“ (ITCN) کا 24 واں ایڈیشن 18 تا 20 اپریل تک ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔
ایونٹ میں 700 سے زائد سٹال قائم کئے جائیں گے، جن میں معروف عالمی اور پاکستانی ٹیک کمپنیاں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ خواجہ ہوں گی۔
آئی ٹی سی این کے اس ایڈیشن میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 12 ممالک کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا وفد بھی شرکت کرے گا ۔
ایونٹ میں شریک کمپنیوں میں مائیکروسافٹ، ان باکس، ریڈہاٹ، ٹی پی-لنک، لینووو، ایچ پی، نیٹسول، اِیباکس، ڈَیل اور دیگر کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ایونٹ میں اے آئی سمٹ، گلوبل سیکورٹی سمپوزیم، گیمنگ اور سکالرز راؤنڈ ٹیبل، انوسٹر سمٹ، فری لانسر سمٹ، میڈ ان پاکستان راؤنڈ ٹیبل کانفرنس وغیرہ بھی ہوں گی۔
ایونٹ ڈائریکٹر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونس کی ہدایات اور موجودہ پالیسیوں پر، پاکستانی ٹیک ایکو سسٹم خلیجی خطے اور مغربی منڈیوں میں داخل ہو رہا ہے۔پاکستان زندگی کے ہر پہلو میں ٹیکنالوجی کے رجحانات اور جدید ایپلی کیشنز کو اپنا رہا ہے۔