فیصل آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ سادہ اکثریت سے مشروط تھے ۔اب ہمیں سادہ اکثریت نہیں ملی لہٰذا عوام سے کیے وعدوں کے پابند نہیں ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ میرےخلاف ہیروئن کاجوجعلی کیس بنایاگیاتھااس کیس میں جنرل باجوہ براہ راست ملوث تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جنرل باجوہ کواگست میں ہی ایکسٹینشن دےچکاتھاتومیاں نوازشریف صاحب نےسوچاکہ یہ عمران خان تواسٹیبلشمنٹ کےساتھ ملکرہمیں ختم کرنےکےدرپےہےتوہم کیوں اسٹیبلشمنٹ سےمحازآرائی کرکےایکسٹینشن میں رکاوٹ بنیں.