علی ظفر، حامد خان اور لطیف کھوسہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے دشمن ہیں: بہن بشریٰ بی بی مریم وٹو

12:24 PM, 16 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک
علی ظفر، حامد خان اور لطیف کھوسہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے دشمن ہیں: بہن بشریٰ بی بی مریم وٹو

اسلام آباد: سابق خاتون اول  اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں علی ظفر، حامد خان اور لطیف کھوسہ پر سنگین الزامات لگ  ئے ہیں۔

انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ جب تک پی ٹی آئی کے وکلا اور کارکنان احتجاج نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں بدلے گا۔ عدت کیس کی سماعت 24 تاریخ تک ملتوی کردی گئی ۔کہاں ہیں حامد خان، علی ظفر، لطیف کھوسہ اور دیگر جو ٹکٹ اور سینیٹ کی نشستوں کے لیے روزانہ کیمروں کے سامنے ہوتے تھے؟ وہ خان صاحب، ان کی اہلیہ اور دیگر سو سیاسی قیدیوں کو انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاج کی قیادت کیوں نہیں کر رہے؟


انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ نام نہاد لیڈر دشمن سے بھی بدتر ہیں۔ پی ٹی آئی کے ووٹروں کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔ انہیں سہولت سے لطف اندوز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے جب کہ خان اور بی بی تکلیف  میں ہیں۔ ان کو شرم دلاؤ۔ ہمیں کبھی  مائنس ون کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔

مزیدخبریں