اسلام آباد: سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں علی ظفر، حامد خان اور لطیف کھوسہ پر سنگین الزامات لگ ئے ہیں۔
انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ جب تک پی ٹی آئی کے وکلا اور کارکنان احتجاج نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں بدلے گا۔ عدت کیس کی سماعت 24 تاریخ تک ملتوی کردی گئی ۔کہاں ہیں حامد خان، علی ظفر، لطیف کھوسہ اور دیگر جو ٹکٹ اور سینیٹ کی نشستوں کے لیے روزانہ کیمروں کے سامنے ہوتے تھے؟ وہ خان صاحب، ان کی اہلیہ اور دیگر سو سیاسی قیدیوں کو انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاج کی قیادت کیوں نہیں کر رہے؟
Until the PTI Lawyers and workers start protesting, nothing will change. Iddat case trial adjourned to 24th. Where is Hamid Khan, Ali Zafar, Latif Khosa, and others who were at the front of cameras everyday to get tickets and senate seats? Why are they not leading protests…
— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) April 15, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ نام نہاد لیڈر دشمن سے بھی بدتر ہیں۔ پی ٹی آئی کے ووٹروں کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔ انہیں سہولت سے لطف اندوز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے جب کہ خان اور بی بی تکلیف میں ہیں۔ ان کو شرم دلاؤ۔ ہمیں کبھی مائنس ون کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔