لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے پر سماعت کی۔ خدیجہ شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے میں اپنی حاضری مکمل کرائی۔ اس موقع پر خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش ہوئیں۔
یاد رہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ عدالت کی خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کیا جائے۔
عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے، جبکہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔