سعودی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

11:00 AM, 16 Apr, 2024

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ  سطح وفد   دورہ پاکستان پر موجود ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سعودی وفد کے ہمراہ  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ 

سعودی وفد آج صدر پاکستان آصف زرداری اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔سعودی وفد میں سرمایہ کاری، زراعت، ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے وزیر شامل ہیں۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ  لےرہا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں  پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اور سعودی حکام کے درمیان مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکا ن ہے۔پاکستان آمد پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

مزیدخبریں