اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی تھی، تاہم عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور درخواست کارج کر دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔
بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔