ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے پر شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا گیا 

11:44 PM, 16 Apr, 2023

لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا۔ شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت پر طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما کو 20 اپریل کو سائبرکرائم ونگ گلبرگ لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔  شاندانہ گلزار  کو پیش ہو کر سائبر کرائم ونگ کو اپنا بیان ریکارڈ کر وانے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاندانہ گلزار 2018 کے عام انتخابات میں کے پی سے خواتین کی مخصوص نشست پرایم این اے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ وزارت تجارت میں نائب وزیر اوربطور پارلیمانی سیکرٹری کام کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں