نعمان اکرم ایک تجربہ کار اور معروف انگلش لیگز میں بہترین آل راؤنڈر ہیں اس بار ان کا 9 واں انگلش کرکٹ سیزن ہے۔ وہ انگلینڈ میں مختلف لیگز کے لیے کھیلتے رہے ہیں ۔
انہوں نے چیشائر کاؤنٹی چیمپئن شپ لیگ میں 2019 اور 21 میں بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کیا اور فائنل میں 122 رنز بنا کر 24 سال بعد چیشائر چیمپئن شپ کا فائنل جیتا ۔ نعمان نے سیمی فائنل میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان اکرم نے گزشتہ کرکٹ سیزن میں اپنے پسندیدہ کرکٹ کلب سیڈل ورتھ کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی بیٹنگ اوسط 24 اننگز میں 46.68 تھی جس میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل تھیں۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں 61 وکٹیں بھی اڑائیں۔
کرکٹ سیزن شروع ہونے پر نعمان اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا سخت سیزن شروع ہونے والا ہے کیونکہ اس بار بہت زیادہ مقابلے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں آسٹریلوی ،انگلش اور پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں ۔ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور یہ سب پیٹر سکوز جیسے سینئر کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے.
انہوں نے کہا کہ لڑکے پرجوش ہیں اور ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ میں نے گزشتہ سیزن میں چیمپئن شپ اور ٹی 20 فائنلز اور کپ کے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ کپتان اسٹیون ہاورڈ اور سیم ہولٹ (ٹی 20) مجھ سے خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیڈل ورتھ مینجمنٹ بہترین انتظامیہ میں سے ایک ہے جس میں بہت احترام اور تعاون ہے اور وہ پرجوش ہیں اور کرکٹ کے نئے سیزن کے منتظر ہیں۔