ستیا پال کے انکشافات سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوگئی ، عالمی برادری پلوامہ حملے پر مودی حکومت کو کٹہرے میں لائے: دفتر خارجہ 

08:41 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے نام نہاد سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر فروری 2019 کے پلوامہ حملہ کے حوالہ سے پاکستان کے موقف کی تصدیق کی ہے ۔

اتوار کویہاں جاری بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان انکشافات سے واضح ہواہے کہ کس طرح بھارت کی قیادت اندرونی سیاسی فوائدکے استعمال کیلئے عادتاً دہشت گردی کے بھوت کواستعمال کرتے ہوئے اپنے مظلوم ہونے کا شرمناک بیانیہ اورہندواتواکے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔

ترجمان نے امید ظاہرکی ہے کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات اور بھارت کی خودغرضی وسیاسی مفادات پرمبنی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کونوٹس لے گی۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیلئے جوابدہ ٹھہرایاجائے ۔ترجما ن نے بتایا کہ پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ اور اشتعال انگیزیوں کے باوجود ثابت قدمی سے ذمہ داری کے ساتھ کام کرے گا۔

مزیدخبریں