خواہش ہے فوج سے عمران خان اور ہماری صلح ہوجائے : شیخ رشید 

08:16 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو۔ 15جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ انہوں نے آئین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ زرداری شہباز شریف کو نااہل کروانا چاہتا ہے تاکہ اپنی لاڈو کو لاسکے۔

راولپنڈی میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوئے اور کوئی انہونی نا ہوئی تو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی، یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جوعدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، پندرہ میں سےنو ججز ایک طرف ہیں، یہ بےوقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لے رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم آپکے گلے کی ہڈی ہیں، زرداری نے کہا آئندہ وزیر اعظم سندھ سے ہوگا کیا تم مامے لگتے ہو؟ عین عید پر پٹرول پھر 10 روپے لیٹر بڑھا دیا گیا، آئی ایم ایف اپریل میں بھی کچھ نہیں دے گا، عوام بلوں، مہنگائی کے ہاتھوں سڑکوں پر آنے والے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے عمران خان مذاکرات کے لئے تیار ہے، میرے مرنے بعد یہ کہا جائے گا کہ ڈاکٹر قدیر کے بعد ایٹمی پروگرام میں میرا بھی اہم رول تھا۔

مزیدخبریں