فیصل آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ جتنا مرضی زور لگالیں پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو نہیں ہوں گے۔ انتخابات ایک ساتھ نگران حکومتوں کے زیر نگرانی ہوں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر الیکشن مئی نہیں ہوتے تو اکتوبر بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ ملک بھر میں الیکشن ایک ساتھ اور اسی سال ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ خان کو پراپیگنڈے سے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ایک اوباش ٹولہ اس فتنے کےساتھ تھا۔