عید الفطر پر 11 چھٹیاں کردی گئیں 

07:42 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

دوحہ: قطری حکومت نے عید الفطر پر اکٹھی 11 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس سے  قطری عوام  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

19 اپریل 2023 سے شروع ہو کر جو کہ 28 رمضان 1444 ہجری کی مناسبت سے ہے، چھٹی 27 اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ ملازمین 30 اپریل بروز اتوار کو اپنی ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔ 

قطری حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹی کا اطلاق تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور عوامی اداروں پر ہوگا ۔

واضح رہے کہ قطر اور دیگر عرب ممالک میں عید الفطر جمعہ 20 اپریل جبکہ پاکستان میں ہفتہ 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں