وزیر اعظم کا چینی کے سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک داؤن کا حکم 

06:26 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی  ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور سمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔  سمگلنگ کے تدارک کے لیے وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں بھی اعلی سطح اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہو گی  ۔وزیراعظم نے سمگلنگ ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کرداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے، سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام کو سمگلروں ، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔ وزیراعظم  نے  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو صوبے میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات اور نگرانی کی ہدایت  کی۔

وزیراعظم نے  صوبائی حکومت کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ  سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی جانے والی چینی عوام کو معیاری قیمت پر فراہم ہو سکے ۔  وزیراعظم کے اقدامات سے چینی کی قیمت 92 روپے کلو پر واپس آئی تھی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور دیر حکام شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں