اسلام آباد : سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے لیے 21 ارب کے فنڈز کا اجرا کرنا ہے یا نہیں ،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل طلب کرلیا یگا ہے۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذر تارڑ اور اٹارنی جنرل بریفننگ دینگے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 اپریل کو سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک اور خزانہ ڈویژن کو براہ راست الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔