عام انتخابات کی تاریخ، عید کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ 

04:39 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : عام انتخابات کی تاریخ کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے پی سی جماعت اسلامی کی سربراہی میں ہونے کا امکان ہے۔ 

                                                                                 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا واحد ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ ہوگا ۔ اے پی سی میں عمران خان کو مئی کے بعد جبکہ حکومت اکتوبر سے پہلے الیکشن کی تاریخ پر راضی کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں شہباز شریف اور عمران خان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے وفد نے سراج الحق کی سربراہی میں گزشتہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی۔ 

مزیدخبریں