معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کا چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ

معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کا چین کو 1 لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ

کولمبو:   مسلسل سیاسی عدم استحکام کے باعث مالی مشکلات کا شکار سری لنکا نے چین کو 1 لاکھ ’ٹوک مکاک‘ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔


سری لنکن  وزیر محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ  بندروں کی یہ قسم  سری لنکا میں عام پا ئی جاتی ہے ، چین میں 1000 چڑیا گھروں کیلئے یہ بندر فروخت کیے جائیں گے۔ بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی فصلوں کو نقصان پہنچا رہی ہے اور انسانوں پر حملے بھی کر رہی ہے ۔

ا ن کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دوسرے جانور وں مور اور جنگلی خنزیر کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے اور  کسانوں کو  فصلوں کے  تحفظ کیلئے انہیں مار نے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

دوسری جانب سری لنکا میں موجود جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا  جس کی وجہ سے  اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ 

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) نے بھی سری لنکن حکام کے بیان کی  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا میں اس نسل کے بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں ایسے میں ان کی فروخت سے یہ مزید نایاب ہوجائیں گے ۔