پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد ایل پی جی مافیا نے بھی قیمت میں خود ساختہ ا ضافہ کردیا

03:20 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور: حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول  کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد   گیس مافیا نے  بھی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔

ایل پی جی اسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی  کلو  اضافہ کر دیا گیا ہے  جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت   229 روپے فی کلو  مقرر ہے لیکن  ملک کے بڑے تمام شہروں میں ایل پی جی 310 روپے فی کلو  میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے  اور  گلگت بلکستان میں 360 روپے فی کلو  میں فروخت  کی جاری ہے۔

مزیدخبریں