وزیراعظم  شہباز شریف کا زیر تعمیر لاہور برج سائٹ کا دورہ  ,عید پر بھی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

03:01 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :وزیر اعظم  نے لاہور برج منصوبے کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری  ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔   چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید  نے   وزیر اعظم کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے   سے متعلق تفصیلی بریفنگ  دی ۔ وزیراعظم نے منصوبے کو  جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

 وزیراعظم نے پروجیکٹ  کا کام  سست روی کا شکار ہونے پر متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کیا ان کا کہنا تھا کہ   منصوبے  کو جلد از جلد مکمل کیا جائے منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز کو عید پر 3 گنا معاوضہ  دیاجائےگا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو  منصوبہ ڈھائی ماہ کی  بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا  کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔پنجاب کی عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلی کے سپرد کیا گیا. 

مزیدخبریں