شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کیطرف بڑھ رہے ہیں ، شیخ رشید

 شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کیطرف بڑھ رہے ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ  شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کیطرف بڑھ رہے ہیں اگرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں توقومی اسمبلی توڑیں جیسےہم نےصوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدیدگھمبیرہوجائےگا۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے  بیان میں کہنا تھا کہ لاہورکےسینئر وکلانےکہہ دیاہےسپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہےاور14اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے۔
 

 شیخ رشید   نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر  حکومت  شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   امپورٹڈ حکمرانوں نے عید کی خوشیوں پر  پٹرول بم گرادیا  ہے ، حکومت کے اس فیصلے سے مزید  انتالیس لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے  ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ  زرمبادلہ کے ذخائرایک ماہ کی درآمدات کیلئے بھی پورے نہیں ،  الیکشن  نہ ہوئے تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، شیخ رشید نے آئی ایم ایف معاہدہ کھٹائی میں پڑنے کی پیش گوئی  بھی کردی ۔ 

خیا ل رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس  کے بعد پٹرول کی موجودہ قیمت 282 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں