مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حاجی قدرت اللّٰہ کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ اسلام آباد کے  تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق کل رات  8 بج کر 22 منٹ پر مولانا  ان کے  گھر سے پارلیمنٹ لاجز کے لیے نکلے، رات 10 بجے ان کے  باورچی کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے آگاہ کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مفتی عبدالشکور اپنی سرکاری گاڑی خود چلا کر لے جا رہے تھے، ڈبل کیبن نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے عبدالشکور کی گاڑی کو  ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں   مفتی عبدالشکور جان کی بازی ہار گئے  ۔

واضح  رہے کہ مفتی عبدالشکور کی میت ان کے آبائی علاقے پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔  
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں