ایل این جی کی درآمدات میں 15 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی

12:55 PM, 16 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : رواں سال  کے دوران  ملک میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں  پر15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال  کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصدکم ریکارڈ کی گئیں۔

 اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتیں بھی جاری کردی ہیں ۔
 
 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ جب کہ  مارچ میں بھی  گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 8 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

  

 
 

مزیدخبریں