اتر پردیش :بھارت میں دو مسلمان سیاستدانوں کو پولیس کی حراست میں قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلمان سیاستدان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کیا تو ان پر گولیاں چلادی گئیں۔
پولیس کے مطابق تین افراد نے گولیاں چلائیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ عتیق احمد کے بیٹھے کو بھی دو دن پہلے پولیس مقابلے میں قتل گیا تھا۔عتیق احمد اور اشرف احمد کو پولیس میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے کر جا رہی تھی۔