مبینہ فراڈ کیس ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

 مبینہ فراڈ کیس ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی :شہری سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضل الہٰی نامی شہری نے تھانہ ابراہیم حیدری میں علی زیدی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر  پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا تھا ،
 
 فضل الہٰی کا الزام ہے کہ علی زیدی نے 2013ء میں اس سے 18 کروڑ روپے لے کر اسے ایک پلاٹ کی فائل دی تھی، کچھ عرصے بعد اس نے پلاٹ فروخت کرنا چاہا تو پتہ چلا کہ وہ فائل جعلی تھی۔   علی زیدی سے رقم واپس مانگی تو پہلے انہوں نے ٹال مٹول کی پھر دھمکیاں دینے لگے۔

خیال رہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔  ان کی  گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے تھانہ ابراہیم حیدری کے سامنے احتجاج  بھی کیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں