شیخ رشید نے کراچی جلسہ میں بڑی پیشگوئی کر دی ،اسلام آباد میں ہلچل

10:51 PM, 16 Apr, 2022

کراچی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 30 مئی تک اس حکومت کا خاتمہ کردیگا ،چوروں ،ڈاکوؤں کی حکومت کو ہم سب مل کر ختم کریں گے۔

شیخ رشید نے کراچی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کراچی والوں نے فاطمہ جناح کے جلسے کی یاد تازہ کردی،وہ لوگ جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالی دیتے تھے،آج ان ڈاکوئوں کو وزیر اعظم بنادیا دیا گیا ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا میں عمران خان سے چار ماہ پہلے کہا تھا اسمبلی توڑ دو،،ملک میں ایمرجنسی لگادو ،شیخ رشید نے کہا زرداری نے  جعلی دستاویزات پر پیپلز پارٹی پر قبضہ کرلیا۔

شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  20 مئی سے پہلے پہلے ان ڈاکوئوں کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا میں عمران خان سے چار ماہ پہلے بھی کہہ چکا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دو ،ایمرجنسی اور گورنر راج لگا دو،آصف زرداری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  ایم کیوایم والوں کو معلوم ہو نا چاہیے  آصف زرداری نوابشاہ سے کونسلر نہیں بن سکا،آصف زرداری حاکم زردرای کی سیٹ پر ایم این اے نہیں بن سکا۔

مزیدخبریں