سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی عمران خان کیخلا ف بول پڑے 

08:51 PM, 16 Apr, 2022

فیصل آباد :سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف بول پڑے ،سعید اجمل نے کہا گزشتہ دور حکومت میں کھیلوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے بھی عمران خان کی حکومت کو کھیلوں کیلئے منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسے تو کبھی سیاست پر بات نہیں کی لیکن سابقہ حکومت میں کھیلوں کے فروغ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

سعید اجمل نے کہا  خواہش ہے کہ آئندہ اولمپکس میں 26 پاکستان کی ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا اگر وہ اچھا کا م کر رہے ہیں تو انہیں کام کرتے رہنا چاہیے ،چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل گھروں کے اندر چلے گئےہیں، پاکستان کو  اپنی اسٹرینتھ دیکھ کر  پچ بنانی چاہیے، جنوبی افریقا میں آپ امید نہیں کرسکتے کہ اسپنرز کیلئے سازگار  پچز بنائی جائیں گی۔

مزیدخبریں