حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر پنجاب کے نئے وزیر اعلی منتخب

حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر پنجاب کے نئے وزیر اعلی منتخب


لاہور:ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی ہی  صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ،پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد ووٹنگ کاعمل شروع ہو تو حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے ،حمزہ شہبا زپنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہو ئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوسری بار ہنگامہ آ رائی کے بعد دوبارہ شروع ہو اتو دوست مزاری نے ہی اجلاس کی صدارت کی ،تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا،ڈپٹی اسپیکردوست مزاری  نے آفیشل باکس میں کھڑے ہو کر میگا فون پر اجلاس کی کارروائی شروع کی  ،شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا ،لیگی خواتین  نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایوان سے واک آئوٹ کے بعد جشن شروع کر دیا ۔

دوست مزاری کی صدارت کے بعد ایوان کے تمام دروازے بند کر دئیے گئے ،اب کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز اور پرویزالٰہی میں مقابلہ ہے ،پرویز الٰہی اس وقت ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔