مجھ پر حملہ کس کے کہنے پر ہوا ؟پرویز الہٰی نے سب بتادیا 

مجھ پر حملہ کس کے کہنے پر ہوا ؟پرویز الہٰی نے سب بتادیا 

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملہ شہباز شریف کے کہنے پر ہوا ،کیونکہ وہ حملہ آوروں کیساتھ مسلسل رابطے میں تھے ۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس ساڑھے 5گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب دوبارہ شروع ہو ا تو بھی حالات نارمل نہ رہے ،چوہدری پرویز الہٰی نے کہا مجھ پر مسلم لیگ(ن) کے غنڈوں نے تشدد کیا،مسلم لیگی (ن) کے غنڈوں کے تشدد کی وجہ سے میرا بازوٹوٹا،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آج ہماری کوئی فریاد سننے والا نہیں ۔

پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا ،میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی،انہوں نے میرا بازوتوڑدیا،گوالمنڈی کے غنڈے بلاکرمجھ پر تشدد کرایاگیا،میں ان کے سوموٹو ایکشن سے پریشان ہوں،انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ ہوش ہی نہ رہا،وہ نعرے لگا رہے تھے ماردو،رانا مشہودنے مجھ پر حملہ کیا،اسمبلی کے اندر پہلی بار پولیس نے تشدد کیا۔

پرویز الہٰی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا آئی جی کی شہبازشریف سے بات بھی ہوئی تھی،میرے لئے کوئی عدالت نہیں میں کہاں جاؤں؟دنیا دیکھ لے یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔