پنجاب اسمبلی میدان جنگ بن گئی ، پولیس پر تشدد، چودھری پرویز الہٰی زخمی، بازو ٹوٹ گیا 

05:14 PM, 16 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کا ایوان میدان جنگ بن گیا ۔ دھکے لگنے سے چودھری پرویز الہٰی زخمی ہوگئے ۔بازو ٹوٹ گیا ۔ ریسکیو کے عملے نے انہیں طبی امداد دی۔ 

نیو نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ایوان میں پہنچنے پر پی ٹی آئی ارکان اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ارکان نے پولیس کے ہیلیمٹ اتار کر تھپڑ مکے مارے جبکہ پولیس کی مزید نفری نے ایوان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

بعدازاں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ میزا بازو توڑا گیا۔ میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی اور انہوں نے یہ صلہ دیا۔ یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔ شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ۔ایوان میں کبھی پہلے ایسا واقعہ نہیں ہوا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے۔ آج تک کسی اسمبلی میں ایسا نہیں ہوا۔ نعرے لگا رہے تھے کہ مار دو ماردو۔ عدالتیں ان کے لیے کھلتی ہیں غریبوں کے لیے نہیں۔ 

مزیدخبریں