ممبئی:مشہور بھارتی اداکار رنبیر کپور کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی مہندی اور رنبیر کپور کیساتھ دلکش تصاویر شئیر کردیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی کا دن بہت ہی خوبصورت تھا، جس میں میرے سارے گھروالے اور دوست سب ساتھ تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ اس موقع پر لڑکے والوں کی طرف سے سرپرائز پرفارمنس دی گئی یہاں تک کہ میرے پسندیدہ گلوکار آیان نے گانا گنگنایا۔‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شوہر رنبیر کپور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسٹر کپور اس سب کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عرصہ دراز سے قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بعد بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
View this post on Instagram