مسلمان فٹبالر کیلئے ریفری کا احسن اقدام، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

01:27 PM, 16 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمن فٹ بال لیگ بندس لیگا میں کھیلنے والے روزہ دار مسلمان  فرانسیسی فٹبالر  کیلئے ریفری  نے خصوصی طور پر میچ رکوا دیا  تاکہ وہ اپنا روزہ افطار کر سکیں جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی واقعہ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا  جب  افطار کا وقت ہونے پر ریفری نے خصوصی طور پر مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاخت  کو روزہ افطار کرنے کے لیے وقت دیا ۔
https://twitter.com/hdfootballl/status/1513867791740379143?s=20&t=rEELNBvUcIeGeeqAkph6nA

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریفری نے میچ کو رکوایا جس کے بعد ٹیم کے گول کیپر نے مسلمان فٹبالر کو روزہ افطار کرنے کیلئے پانی اور  جوس فراہم کیا  ۔ فٹبالر موسی نیاخت  کے روزہ افطار کرنے کے بعد میچ دوبارہ وہیں سے شروع کر دیا گیا۔

مزیدخبریں