اسلام آباد: قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدبن خلفیہ آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمدنےوزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدبن خلفیہ آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمدن کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کیلئے تنہیتی پیغام آگیا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے قطری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قطر اور پاکستان بھائی ہیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے پاکستان کی ہر مشکل اور آڑے وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی ہے جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قطر اور پاکستان اخوت، اسلامی بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں، قطر بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے،قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کرکے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی۔